فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم سے شکست کے بعد کناڈا کے منیجر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Nov.

الر یان، 24 نومبر: فیفا ورلڈ کپ 2022 مہم کے اپنے پہلے میچ میں بیلجیئم سے ہارنے کے بعدکناڈا کے منیجر جان ہرڈمین نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو فخرکرنے کا موقع دیاکیا ہے۔مچی بتسوئی کے واحد گول کی بدولت بیلجیئم نے احمد بن علی اسٹیڈیم میں جاری فیفا قطر ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میںکناڈا کو 1-0 سے شکست دی۔
اسکائی اسپورٹس کے حوالے سے ہرڈمین نے کہا’’مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، لیکن آپ کو اپنے پہلے میچ میں تین پوائنٹس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس گروپ میں سرفہرست رہنے کا ایک موقع تھا، یہی مشن تھا اور ہم نے اسے کھو دیا۔ لڑکوں نے دکھایا کہ وہ اس اسٹیج پر رہ سکتے ہیں اور انہوں نے مداحوں کو فخرکرنے کا موقع دیا‘‘۔
انہوں نے ’’ہمارا اگلا میچ اب کروشیا کے خلاف ہے، اب یہ ہمارا مشن ہے۔ میں نے لڑکوں سے کہا کہ لندن 2012(جب ہرڈمین کناڈا کی خواتین کی فٹ بال ٹیم کے انچارج تھے) میں اپنا پہلا میچ ہار گئے تھے اور ہم نے آخر کار تمغہ کے ساتھ اپنی مہم کا خاتمہ کیا۔ ہمیں اس طرح کا ردعمل دینا ہے‘‘۔