مرکزی وزیر نارائن رانے خود اپنے بنگلے کے تجاوزات کو ہٹا رہے ہیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

ممبئی،17 نومبر: مرکزی وزیر نارائن رانے نے خود جمعرات سے ممبئی میں اپنے ادھیش بنگلے کی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر پہنچنے سے پہلے ہی نارائن رانے نے یہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کی وجہ سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کا عمل فی الحال رک گیا ہے۔
معلومات کے مطابق نارائن رانے نے ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع اپنے ادھیش بنگلے میں کوسٹل ریگولیشن زون (سی ا?ر زیڈ) ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیر کی تھی۔ سنتوش ڈانڈیکر نامی سماجی کارکن نے اس کی شکایت متعلقہ محکمہ سے کی تھی۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس تجاوزات کو ہٹانے کے لیے رانے کو نوٹس جاری کیا تھا، جسے رانے کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ نے نوٹس کو برقرار رکھا اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
اس کے بعد نارائن رانے نے اسی معاملے کو لے کر ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت برہم ہوگئی اور نارائن رانے کو 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ نارائن رانے نے تجاوزات کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا، لیکن وہاں سے بھی مایوسی ہاتھ لگی۔ اسی وجہ سے ا?ج سے نارائن رانے نے اپنے عالی شان بنگلے کے تجاوزات کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔