ملائیشیا میں معلق پارلیمنٹ کے آثار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

کوالالمپور،20 نومبر: ملائیشیا کے عام انتخابات میں کسی بھی اتحاد کو اکثریت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت معلق پارلیمنٹ کے امکانات نظر ا?رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کی قیادت والی اتحاد اور حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کی قیادت والی اتحاد (گٹھبندھن) میں کانٹے کی ٹکر ہے۔وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کا باریسان اتحاد بھی انتخابات میں قسمت ا?زمائی کر رہا ہے۔ یعقوب کا اتحاد اپنے روایتی گڑھ میں بھی محی الدین یاسین سے پیچھے رہ گیا ہے۔ محی الدین کی زیرقیادت اتحاد نے 60 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ انور کے اتحاد نے 222 پارلیمانی نشستوں میں سے 61 نشستیں حاصل کی ہیں۔باریسان اتحاد نے صرف 24 نشستیں حاصل کی ہیں۔ دیگر نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ملائیشیا میں گزشتہ برسوں میں تین وزرائے اعظم کی حکومت رہی ہے۔ ان وزرائے اعظم میں 97 سالہ محضیر بن محمد بھی شامل ہیں۔ ملائیشیا پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے محضیر بھی میدان میں ہیں لیکن انہیں مضبوط دعویدار نہیں سمجھا جاتا۔