مکامہ اور گوپال گنج کی نومنتخب رکن اسمبلی نے لیا حلف

Taasir Urdu News Network – 22th Nov.

پٹنہ :22نومبر (تاثیر بیورو)مکامہ کی نومنتخب رکن اسمبلی نیلم دیوی اور گوپال گنج اسمبلی حلقہ کے نو منتخب رکن اسمبلی کسم دیوی نے آج عہدے اور راز داری کا حلف لیا ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسو ی یادو کی موجودگی میں اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے انہیں عہدے اور راز داری کا حلف دلایا ۔ حلف لینے کے بعد کسم دیوی نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر کھرا اترنا ہی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ وہیں نیلم دیوی نے کہا کہ عوام سے جڑے معاملوں کو ہم ایوان میں اٹھائیں گے۔ حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے دونوں ممبران کو مبارک با د دی ۔