نیپال میں عام انتخابات سے قبل 8 ہزار فرضی بیلٹ پیپر اور 2.72 لاکھ روپے ضبط ، دو گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

موتیہاری، 19 نومبر: نیپال پولیس نے 20 نومبر کونیپال میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک کار سے 8,000 فرضی بیلٹ پیپر اور 2.72 لاکھ روپے نقد برا?مد کیے ہیں۔ اس سلسلے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق نیپال کے پرسا ضلع (ویر گنج ) کے ایس پی رمیش بسنیٹ نے کی ہے۔ویرگنج کے ایس پی رمیش بسنیٹ نے بتایا کہ نیپال پولیس اور نیپال ا?رمڈ پولیس فورس نے ویر گنج کے بس پارک ایریا میں شک کی بنیاد پر کار کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران مذکورہ رقم اور بیلٹ پیپر ضبط کیے گئے۔ ساتھ ہی سواستک کا نشان (بیلٹ پیپر پر استعمال ہونے والی مہر) بھی برا?مد ہوا ہے۔ حراست میں لیا گیا کار ڈرائیور امیری راوت کلائیہ سب مہا میونسپلٹی کے وارڈ 18 کا رہنے والا ہے۔ کار سوار راجن سنگھ، وارڈ 16 اندروا، ویر گنج مہا نگر پالیکا کے رہنے والے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ویرگنج کے ایس پی نے بتایا کہ گذشتہ روز جانکی ٹولہ سرحد پر ایک کار سے 15000 فرضی بیلٹ پیپر برا?مد کئے گئے تھے۔ ان بیلٹ پیپر کے ساتھ پکڑے گئے شخص کی شناخت بہار کے مغربی چمپارن کے نرکٹیا گنج وارڈ نمبر 14 رہائشی عزت احمد (40) کے طور پر ہوئی ہے۔