وزیراعلیٰ ای ڈی آفس پہنچے، انکوائری شروع

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17th Nov.

رانچی، 17 نومبر: چیف منسٹر ہیمنت سورین سخت سیکورٹی کے درمیان جمعرات کو ہینو میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں نے غیر قانونی کانکنی معاملے میں وزیر اعلیٰ سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ جوائنٹ ڈائرکٹر سمیت تین افسران کی ایک ٹیم ای ڈی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعلیٰ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی آفس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ای ڈی آفس کے گیٹ سے لے کر ہینو چوک تک سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ رانچی ضلع پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کی ٹیم نے بھی حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ رانچی پولیس کے 200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں، سی آر پی ایف کی ایک بٹالین ای ڈی کے دفتر میں تعینات ہے۔ دوسری جانب ایس ڈی او دیپک دوبے نے ای ڈی آفس سے ہوٹل گرین ایکرز تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔