وزیر اعلیٰ یوگی ایکشن موڈ میں، 18 سو سے زائد دشمن جائیدادوں سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا جائے گا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Nov.

لکھنؤ، 06 نومبر:اتر پردیش کی یوگی حکومت اب دشمن کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمائیلوگوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ ریاست میں یہ پہلا موقع ہے کہ ان جائیدادوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے پرنسپل سکریٹری سطح کے نوڈل افسر کا تقرر کیا جائے گا۔ ریاست میں موجود کل 5936 دشمن جائیدادوں میں سے 1826 غیر قانونی قابضین کے قبضے میں ہیں۔ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اترپردیش میں دشمن کی 1467 جائیدادوں پر قبضہ مافیا اور ناجائز قابضین نے قبضہ جما رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کانگریس، جنتا پارٹی، بی ایس پی اور ایس پی حکومتوں کے دور میں 424 جائیدادوں پر کرایہ داروں نے قبضہ کر رکھا ہے، جنہیں معمولی شرح پر کرایہ پر دیا گیا تھا۔ اس طرح ریاست میں موجود تقریباً 2250 دشمن جائیدادوں پر کسی نہ کسی نے قبضہ کر رکھا ہے۔ دشمن کی جائیدادوں پر سب سے زیادہ ناجائز قبضے ضلع شاملی میں ہیں۔کرایہ داروں کی جائیدادوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا