ویشالی میں سبودھ رائے کے والدکے شر ادھ میں شامل ہوئے تیجسوی یادو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

پٹنہ، 20 نومبر: بہار کے ویشالی میں سابق ایم ایل سی سبودھ رائے کے والد کے شرادھ میں شامل ہونے تیجسوی یادو پہنچے تھے۔ انہوں نے وہاں پہنچ کر سبودھ رائے کے والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے پہلے تیجسوی یادو کے ویشالی جانے کا پروگرام منسوخ کرنے پر غور کیا گیا تھا۔ کیونکہ جس سڑک سے تیجسوی ا? رہے تھے وہ جام تھا۔ اس کے باوجود وہ ویشالی پہنچ گئے۔
نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سابق ایم ایل سی سبودھ رائے کے والد کے شرادھ میں شرکت کے لیے گوڑول، ویشالی کے پوجھا گاو?ں پہنچے۔ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بتیا سے دو روزہ دورے سے واپس ا?تے ہوئے سیدھے گورول پہنچے۔ وہاں انہوں نے سبودھ رائے کے والد کی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔ حالانکہ تیجسوی یادو کے پہنچنے کی اطلاع پر حامیوں اور گاو?ں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔حامیوں کے جمع ہونے کی وجہ سے تیجسوی یادو کو بھیڑ سے باہر نکلنے میں کافی پریشانی ہوئی۔ کسی طرح تیجسوی یادو کار تک پہنچے اور پھر کار میں بیٹھ کر سیدھے پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔سابق ایم ایل سی سبودھ رائے کے والد ہری ناتھ رائے کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ا?ج ان کا شر ادھ تھا۔ اس میں قائدین اور وزراء￿ کی ا?مد کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔ دوسری طرف تیجسوی یادو کے پہنچتے ہی موقع پر ایک بڑی بھیڑ پہنچ گئی۔ بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ تیجسوی یادو کو پروگرام کے بعد واپس جانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ سیکورٹی گارڈز اور کئی لیڈروں کی مدد سے تیجسوی کا قافلہ بھیڑ کو ایک طرف ہٹانے میں کامیاب رہا۔
دراصل تیجسوی یادو کے ویشالی کے دورے کا پروگرام کشمکش میں تھا۔ گوڑول میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک جام کر دیاتھا۔ تیجسوی یادو کے ا?نے کا وقت اور سڑک جام کا وقت تقریباً ایک جیسا تھا۔ ایسے میں امید کی جا رہی تھی کہ تیجسوی یادو کا پروگرام منسوخ ہو جائے گا اور وہ کسی اور راستے سے پٹنہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے سڑک کی ناکہ بندی بروقت پر کھول دی گئی تھی اور تیجسوی یادو شیڈول کے مطابق ویشالی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔