ٹی-20 ورلڈ کپ میچ پر سٹہ لگانے والے دو ملزمان گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Nov.

ممبئی، 11 نومبر: پولیس نے ممبئی کے کاندیولی علاقے میں واقع عمارت پر چھاپہ مار کر ٹی-20 ورلڈ کپ کے میچ پر سٹے لگانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں سٹے باز اس وقت ا?سٹریلیا میں جاری ٹی ٹو-20 ورلڈ کپ پر سٹے بازری کر رہے تھے۔ پولیس دونوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق کرائم برانچ پولیس کی دہیسر ٹیم کو کاندیولی کی ایک عمارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں پر سٹے بازی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر سنجے چاندنانی (25) اور مکیش بنوانی (41) کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کاندیولی کے گاو?ں ٹھاکر کے رہنے والے ہیں اور دونوں مدھیہ پردیش کے اصل باشندے ہیں۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، 21 موبائل فون قبضے میں لے کر ویب سائٹ کے مالک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو ملزم سے 43 صارفین کی فہرست بھی ملی ہے۔ اس معاملے میں دو اہم ملزمین کے ساتھ ساتھ 43 صارفین کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
دراصل اس وقت ا?سٹریلیا میں ٹی-20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر سٹے بازی کی بات سامنے ا?ئی ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔