کسان کریڈٹ کارڈ بنانے کی خصوصی مہم 18 نومبر سے 31 دسمبر تک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

رائسین، 18 نومبر: ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی، مدھیہ پردیش کی ہدایات کے مطابق، ریاست میں ایسے تمام کسانوں جن کو ابھی تک کسی بھی بینک کے ذریعہ کے سی سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ان کوکیسی سی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 18 نومبر سے 31 دسمبر 2022 تک ایک خصوصی کے سی سی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مندرجہ بالا معلومات دیتے ہوئے سرکردہ ضلع منیجر ایچ ایس سونی نے کہا کہ اس کے تحت کسانوں کو فصل کے سی سی، مویشی پروری کے سی سی اور ماہی پروری کے سی سی مقررہ مدت کے اندر فراہم کی جانا ہے، اگر کسی کسان کا کسی بینک میں اکاو?نٹ نہیں ہے تو اسے بھی فوراً کھولا جائے گا۔ کسان تمام دستاویزات کے ساتھ برانچ سے براہ راست رابطہ کر کے کے سی سی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔