کڑھنی سیٹ پر شرابی ہے نتیش کمار کا امیدوار : وجے سنہا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Nov.

ا?رہ، 19 نومبر:بھوجپور میں بڑھتے جرائم اور قتل کے بعد اپوزیشن لیڈر وجے سنہا ا?رہ پہنچے ہیں۔ یہاں انہوں نے متوفی کے غمزدہ کنبہ کے افراد سے ملاقات کی اور پریشد میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس میں انہوں نے کڑھنی ضمنی انتخاب میں کھڑے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی بارٹی کے امیدوار پر تنقید کی اور انہیں شرابی بھی بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے افراد کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بات کہی۔
کڑھنی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مہم چلانے کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کے لیے گوپال گنج نہیں گئے تھے کیونکہ وہاں جو عظیم اتحاد کے امیدوارتھے، وہ شراب فیکٹری کے مالک تھے۔ اس بار کڑھنی انتخاب میں وزیراعلیٰ کا امیدوار شرابی ہے، ان کی شراب پینے کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اس بار کْڑھنی ضمنی انتخاب میں اپنے شرابی امیدوار کی تشہیر کرنے جائیں تو سمجھ لیں کہ ان کے قول و فعل میں فرق ہے۔ ایک طرف وہ شراب کو لیکر دکھاوا کرتے ہیں اور دوسری طرف اپنے شرابی امیدوار کی حمایت کرتے ہیں، تو یہ کیا دکھاتا ہے۔
وجے سنہا یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار اپنے امیدوار کی مہم کے لیے جائیں تو سمجھ لیں کہ وہ شرابیوں کو تحفظ دیتے ہیں اور شراب کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ اگر عوام کوغنڈہ راج سے ا?زادی نہیں ملی تو اس کے لیے بی جے پی اور ان کے تمام ایم ایل اے سڑک سے ایوان تک احتجاج کریں گے۔ وہ گورنر سے ملاقات کریں گے اور انہیں ایک میمورنڈم سونپ کر غنڈہ راج سے ا?زاد کرانے کا مطالبہ کریں گے۔