گجرات میں عام آدمی پارٹی کا کوئی وجود نہیں: طارق انور

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Nov.

کٹیہار ، 20 نومبر:گجرات قانون ساز اسمبلی کی تمام 182 سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو انتخابات ہونے ہیں اور دوسرے مرحلے میں باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ کانگریس پارٹی گجرات کی تمام قانون ساز اسمبلی سے اپنے امیدوار اتار رہی ہے اور اس بار وہاں مکمل اکثریت کے ساتھ کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے اتوار کے روز کٹیہار میں کہا کہ کانگریس گزشتہ گجرات انتخابات میں بی جے پی سے صرف چند سیٹوں پر پیچھے تھی۔ بی جے پی کے 99 اور کانگریس کے 79 امیدوار کامیاب ہوئے۔
عام آدمی پارٹی (عاپ) کے سوال پر طارق انور نے کہا کہ گجرات میں عا پ کا کوئی وجود نہیں ہے۔عاپ کو گذشتہ الیکشن میں ایک فیصد بھی نہیں ملا تھا اور اس بار وہ دوسرے نمبر کی پارٹی اور حکومت بنانے کا سوچ رہی ہے۔ جی ہاں عا پ انتخابات میں مہم پر بہت پیسہ خرچ کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے اسٹار کمپینر کے گجرات نہ جانے کے سوال پر طارق انور نے کہا کہ اشوک گہلوٹ وہاں کے انچارج ہیں۔ راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی سمیت کئی کانگریس لیڈر پارٹی کی تشہیر کے لیے گجرات جا رہے ہیں۔
کٹیہار سمیت شمالی بہار کے کئی اضلاع میں گنگا اور دیگر ندیوں کے کٹاو? پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ 1987 سے اب تک ہزاروں خاندان کٹاو? کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کو اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کی زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1987 میں منیہاری سے تیجنارائن پور تک ریلوے لائن کٹاؤ کی وجہ سے گنگا ندی میں ضم ہو گئی۔ اس وقت کی کانگریس حکومت کے وزیر ریلوے غنی خان چودھری نے کٹاو? کی جگہ کا معائنہ کیا اور جنگی پیمانہ پر کام کرتے ہوئے ریل ا?مدورفت کو دوبارہ بحال کرایا۔ منیہاری سے تیجنارائن پور تک ریلوے سیکشن پر آج پھر کٹاؤ کا بادل منڈلا رہا ہے۔
لو جہاد کی وجہ سے ہونے والے مجرمانہ واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ جرم کوئی کر ے ، جرم کسی کے ذریعہ ہو ، جرم جرم ہوتا ہے۔ اسے کسی ذات ، مذہب یا سیاست سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ایسے مجرم کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے۔