گورنمنٹ اردو لائبریری کی نو تشکیل شدہ مجلس منتظمہ کی پہلی نشست میں اہم امور پر غور وخوض

Taasir Urdu News Network – 22th Nov.

پٹنہ : گورنمنٹ اردو لائبریری کی نو تشکیل شدہ مجلس منتظمہ کی پہلی نشست ارشد فیروز ، چیرمین ، گورنمنٹ اردو لائبریری کی صدارت میں آج لائبریری میں منعقد ہوئی ۔ ایجنڈا کے مطابق نئی کمیٹی کے تمام ممبران کا استقبال کیا گیا اور ممبران نے فرداً فرداً اپنا تعارف پیش کیا ۔ اس کے بعد لائبریری کی ترقیاتی امور کی جانب چیرمین نے اپنی باتیں رکھتے ہوئے کہا کہ لائبریری میں گزشتہ دنوں کچھ اچھے کام ہوئے ہیں ۔ نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے وزیر تعلیم نے سنگ بنیاد رکھا ، تین کڑور سے بھی اوپر اس کیلئے رقم بھی منظور کرلیا گیا ہے ۔ تعمیراتی کام بھی شروع ہوچکا ہے ۔ لائبریری میں فورتھ گریڈ کے ملازمین کی بھی بحالی عمل میں آئی ہے ۔ دیگر گریڈ کی بحالی کیلئے فائل تیزی سے رواں دواں ہے ۔ لائبریری کے کتابوں کے آٹومیشن کا کام بھی پورا ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ ممبران کی طرف سے کچھ قیمتی تجاوزیر آئیں۔ پہلی منزل پر بھی کتب بینوں کیلئے جگہ کا انتظام کیا جانا چاہیئے ۔ اردو سیکھنے اور سکھانے کا نظم پوری طرح سے کیا جائے ۔ مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے کتابوں کی فہرست سازی کی جائے ۔ طلباء کیلئے کیریر کونسلنگ کا بھی بہتر انتظام کیا جائے ۔ سبھی کتابوں کو ڈیجیٹلائزیشن کرنا چاہیئے ۔ بھولے بسرے لوگوں پر بھی سیمینار کرایا جائے ۔ ۱۹۴۷ ء سے پہلے شائع نادر و نایاب کتابوں اور رسالوں کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرایا جائے ۔ اور اسکے لئے ایک اسکینر بھی خریدا جائے ۔ ان تمام پر غور وخوض کرنے کے بعد چیرمین موصوف نے جلد از جلد اس کو بروئے کار لانے کی باتیں کہیں ۔ آخر میں گورنمنٹ اردو لائبریری کے سابق چیرمین پروفیسر خالد مرزا، لائبریری اسٹنٹ فیاض احمداور معروف صحافی اشرف استھانوی کے سانحہ ارتحال دو منٹ خاموشی کے ساتھ کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مجلس منتظمہ کی اس نشست میں سبھاش پرساد ساہ ، ڈائریکٹر ، لائبریری انفارمیشن، دیپتی، اسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ، شائستہ بیدرا، ڈائریکٹر ، خدابخش اورینٹل لائبریری، پروفیسر شہاب ظفر اعظمی، صدر شعبہ اردو، پٹنہ یونیورسیٹی، محمد اعجاز احما، ڈائریکٹر، عربی ارو فارسی انسنی ٹیوٹ ، مولاناسید شاہ مشہود احمد قادری، پرنسپل، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ، پروفیسر علیم اللہ حٓالی، سابق صدر شعبہ اردو، مگدھ یونیورسیٹی، سید اکبر رضانقوی جمشید، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، محمد نسیم احمد سابق بی ای او، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، محمد اظہر الحق، لائبریری انچارج ، پرویز عالم لائبریرین ، وغیرہ شریک ہوئے ۔