ہم اسپیڈ کو ہندوستان کی خواہش اور پیمانے کو طاقت مانتے ہیں: وزیر اعظم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Nov.

بنگلورو؍نئی دہلی ، 11 نومبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں کہا کہ بھارت آج نظم و نسق کی فزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیرکیلئے ایک مختلف سطح پر کام کر رہا ہے۔ پہلے کی حکومتیں رفتار کو عیش و آرام اور بڑے پیمانے پر کام کو خطرہ سمجھتی تھیں۔ ہم نے اس ذہنیت کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ ہم رفتار کو آرزو اور پیمانے کو قوم کی طاقت سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم نے آج سہ پہر بنگلورو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم آج سے چار جنوبی ریاستوں کرناٹک ، تمل ناڈو ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے کا ہندوستان آج کے خوشحال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ہندوستان سے بالکل مختلف تھا۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا پروگرام کی کامیابی میں بنگلور کے پیشہ ور افراد کا بڑا حصہ ہے۔ 5جی ٹیکنالوجی اور یوپی آئی اس کی مثالیں ہیں۔ ہندوستان اپنے اسٹارٹ اپس کے لئے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور ہندوستان کو اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر قائم کرنے میں بنگلورو کا اہم رول ہے۔ ہم بنگلورو سمیت کرناٹک کی ترقی اور وراثت دونوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ آج کرناٹک کو پہلی میک ان انڈیا وندے بھارت ٹرین ملی ہے۔وزیر اعظم نے آج کے سی آر ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس اور بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی اور کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا ، ’’ وندے بھارت ایکسپریس اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان اب جمود کے دنوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے اور تیزی سے دوڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ ہوائی اڈے سے ہمارے خوابوں کے شہروں کی کاروباری صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کو نئے مواقع مل رہے ہیں۔ ان کی حکومت ایئرپورٹ بنا رہی ہے۔ 2014 سے پہلے ملک کے 70 ہوائی اڈوں سے ان کی تعداد دگنی ہو کر 140 ہو گئی ہے۔