‘ہیرا پھیری 3’ میں اکشے کی جگہ کارتک، ٹوئٹر پر ہنگامہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12th Nov.

ممبئی ،اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کو لے کر کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچے تھے۔ شائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا۔ لیکن اس دوران فلم کے بارے میں ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم اداکار کارتک آرین ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں نظر آنے والے ہیں جس کی تصدیق پریش راول نے کر دی ہے۔ دراصل جمعہ کو ایک مداح نے پریش راول سے سوال پوچھا کہ کیا کارتک آرین ہیرا پھیری 3 کا حصہ بنیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے پریش راول نے کہا تھا کہ ہاں یہ سچ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار فلم کے اسکرپٹ سے خوش نہیں تھے۔ کئی بار میکرز سے ملاقات کے بعد بھی بات نہیں بنی تو انہیں فلم سے ہٹا دیا گیا۔ وہیں اب راجو یعنی ہیرا پھیری کے اکشے کمار کے مداح ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اکشے نہیں تو فلم نہیں ہے۔
ٹوئٹر پر اکشے کمار نو اکشے نو ہیرا پھیری 3 ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر پریش راول ہیرا پھیری کے دل ہیں تو اکشے کمار روح ہیں۔ ایک اور نے لکھا، ’’جب کوئی کہتا ہے کہ اس نے اکشے کمار کی جگہ کارتک آرین کو ہیرا پھیری میں لے لیا ہے تو میرا ردعمل ایسا ہے کہ اکشے کمار نہیں تو ہیری پھیری 3 نہیں۔غور طلب ہے کہ سال 2000 میں فلم ‘ہیرا پھیری’ سپرہٹ ثابت ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول تینوں نے دھوم مچا دی تھی۔ اس فلم کا دوسرا سیکوئل 2006 میں آیا تھا اور اب شائقین اس کی تیسری قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے لیکن اب فلم کے تیسرے حصے میں اکشے کی عدم موجودگی کی خبر سے مداح ناراض ہیں۔