یوپی: آیوش کالجوں میں داخلہ میں بد عنوانی کے الزام میں سابق ڈائریکٹر سمیت 12 گرفتار

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Nov.

لکھنؤ، 18 نومبر:یوپی ایس ٹی ایف نے اتر پردیش کے آیوش کالجوں میں 891 فرضی طلباء￿ کے داخلے کے انکشاف کے بعد محکمہ آیوش کے سابق ڈائریکٹر ایس این سنگھ سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کو معاملہ میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سابق ڈائریکٹر ایس این سنگھ، کونسلنگ انچارج اوما کانت یادو، وینڈر کلدیپ ورما، فائنانس کلرک راجیش سنگھ، پربودھ کمار سنگھ، اندرا دیو مشرا، روپیش سریواستو، روپیش رنجن پانڈے، ہرش وردھن تیواری، گورو گپتا، کیلاش بھاکر شامل ہیں۔ اس سلسلے میں، 04 نومبر کو حضرت گنج کوتوالی میں اپٹران پاورٹورانیکس اور اس کی ذیلی کمپنی وی۔3سوفٹ سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ نامی ویلڈر کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔