۔28 کو پارٹی کا یوم تاسیس منائیں گے ایل جے پی کے دونوں گروپ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 26 th Nov.

پٹنہ، 26 نومبر:ایل جے پی کا یوم تاسیس 28 نومبر کو منایا جائے گا۔ اس کو لے کر ایل جے پی کے قومی صدر اور ایم پی چراغ پاسوان نے کارکنوں کو تیاری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہاں ا?ر ایل جے پی کے لیڈروں نے بھی پارٹی کا 23 واں یوم تاسیس منانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایم پی چراغ پاسوان نے تمام اضلاع کے ضلعی صدور کو پارٹی کا 23 واں یوم تاسیس منانے کی ہدایت دی ہے۔ ا?ر ایل جے پی کا پروگرام پٹنہ کے رویندر بھون میں منعقد کیا جائے گا۔دراصل ایل جے پی کے قومی صدر اور ایم پی چراغ پاسوان کی ہدایت پر تمام ضلعی صدور کا ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے۔ یوم تاسیس سے متعلق ایک تصویر گروپ میں نظر ا?ئے گی۔ چراغ پاسوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ان میں سے کس اضلاع کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ دراصل مانا جا رہا ہے کہ جن شکتی پارٹی نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ چراغ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ جن ضلعی صدور کو ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ان میں اتنی صلاحیت ہے یا نہیں۔
ادھر راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے ترجمان شنوان اگروال نے ٹیلی فو ن سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 28 نومبر کو ایل جے پی کا یوم تاسیس راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے پٹنہ کے رویندر بھون میں منایا جائے گا۔ جس میں قومی صدر ریاستی صدر اور ضلع صدر اور تمام ممبران اسمبلی موجود رہیں گے۔ تمام ریاستوں کے ریاستی صدور بھی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر پشوپتی پارس ا?ئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر کارکنوں اور ضلعی صدور کو بوتھ سطح پر مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ یوم تاسیس پر پشوپتی پارس ا?ئندہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کچھ اعلان کریں گے۔