5سال کی معصوم کے ساتھ گھناؤنا کام ، پنچایت میں اٹھا بیٹھک کی سزا کے بعد معاملہ رفع دفع

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Nov.

نوادہ ، 23 نومبر:نوادہ ضلع کے ایک گاؤں میں تقریباً 5-6 سال کی معصوم بچی کے ساتھ گھناو?نی حرکت کی گئی۔ معاملہ منظر عام پر ا?نے کے بعد پنچایت نے ملزم کو اٹھک بیٹھک کی سزا دی۔ پانچ بار ا ٹھک بیٹھک کے بعد اس کی سزا پوری ہوئی۔ اب ملزم مستی میں ہے۔گاو?ں کی پنچایت کا ایک ویڈیو کلپ بھی منظر عام پر ا?یا ہے، ممکن ہے کہ اس پنچایت میں موجود کسی نے ویڈیو کلپ بھیجی ہو۔ صرف 14 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ملزم اٹھک بیٹھک کرتے نظر ا?رہا ہے۔ ویڈیو بھیجنے والے کا کہنا ہے کہ واقعہ بڑا ہے لیکن جرم کے حساب سے سزا چھوٹی ہے۔ اس طرح کے گھناو?نے اور غیر انسانی معاملہ کو دبانا درست نہیں۔
ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اکبر پور بلاک علاقے کے ایک گاو?ں کا ہے۔ جہاں 21 نومبر کو ملزم نوجوان گاو?ں کی 5 سالہ لڑکی کو لالچ دے کر اپنے مرغی فارم پر لے گیا۔ جہاں اس کے ساتھ گھناو?نا کام کیا گیا۔بعد میں لڑکی گھر پہنچی اور اہل خانہ کو معاملے کی اطلاع دی۔ لڑکی کے والد گاو?ں سے باہر رہتے ہیں۔ جب چچا کے علم میں یہ بات ا?ئی تو اس نے تھانے میں شکایت درج کرانے کو کہا، اسی دوران ملزم نے اپنے باس سے رابطہ کیا۔ اس کا باس کوئی سابق مکھیا ہے۔ مکھیا نے کمان سنبھال لیا اور پنچایت کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا۔
یہ بھی چرچا ہے کہ اس معاملے میں متاثرہ فریق پر دباؤ بنایا گیا اور لین دین کا کھیل کھیلا گیا۔ سب کا انتظام کر لیا گیا۔ملزم کا نام ارون پنڈت بتایا گیا ہے۔ جومرغا فارم چلاتا ہے۔ اس واقعہ کا اکبر پور علاقہ میں چرچا ہے لوگ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ اتنی گھناؤنی حرکت کو کیوں دبایا گیا۔لوگ چاہتے ہیں کہ اعلیٰ افسر اس معاملے میں مداخلت کریں۔ اور سچ سامنے لائیں۔ کئی سماجی کارکنوں نے نوادہ کے ایس پی سے ملاقات کی ہے اور تحقیقات کے بعد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔