Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ابراہیم زدران ون ڈے میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے افغان بلے باز بن گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

پلے کیلے، یکم دسمبر : افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران ون ڈے کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پلے کیلے میں تیسرے اور آخری ون ڈے میں 162 رن بنا کر انجام دیا۔زدران نے صرف 138 گیندوں پر 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 162 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ اوپنر نے 39 ویں اوور میں 100 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور اگلی 38 گیندوں پر 58 رن بنائے۔ انہوں نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف محمد شہزاد کے ناٹ آؤٹ 131 رن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں افغانستان کے کسی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ توڑا۔زدران پہلے ہی صرف آٹھ ون ڈے اننگ میں تین سنچریاں بنا چکے ہیں اور اس فارمیٹ میں افغانستان کے مشترکہ تیسرے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
زدران نے 8 ون ڈے میچوں میں 61.85 کی اوسط سے 433 رن بنائے ہیں اور اپنی ففٹی پلس اننگ میں سے ہر ایک کو سنچریوں میں تبدیل کیا ہے۔ ان کی آخری تین ون ڈے سنچریاں ان کی آخری پانچ اننگ میں بنی ہیں۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں افغانستان نے زدران کی (162) سنچری اور نجیب اللہ (77) کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 313 رن بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کاسن راجتھیا نے 3، وانندو ہسرنگا نے 2، استھیا فرنانڈ و اور دھننجے ڈی سلوا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سری لنکا نے چرتھ اسالنکا (83 ناٹ آؤٹ) اور کپتان کوشل مینڈس (67) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 49.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر 314 رن بنا کر میچ جیت لیا اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 4 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

About the author

Taasir Newspaper