Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

اب شوبھ من گل کو روکنا مشکل ، ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی سنچری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

نئی دہلی،16دسمبر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شوبھ من گل شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی زبردست اننگز کھیلی ہیں۔ ون ڈے میں سنچری بنانے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی۔ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انہوں نے مضبوط اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور پھر سنچری اسکور کی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے تجربہ کار چیتشور پجارا کے ساتھ شاندار شراکت سے کھیل کر ٹیم کی برتری میں اضافہ کیا۔گل نے رواں سال اگست میں زمبابوے کے دورے پر اپنے بین الاقوامی کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ ان کی شاندار اننگز ون ڈے میں دیکھنے کو ملی۔ وہ 130 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد واپس لوٹے۔ اب سال کے آخر میں گل کے بلے سے ایک اور سنچری اننگز دیکھنے کو ملی۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔اپنے ٹیسٹ کیریئر میں گل نے پہلی بار سنچری بنائی۔ اس بلے باز نے 84 گیندوں پر 6 چوکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ نیز انہوں نے پہلی بار ٹیسٹ میں سنچری مکمل کرنے کے لیے 147 گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے 10 چوکے اور 2 چھکے لگا کر یہ مقام حاصل کیا۔اس مختصر کیریئر میں یہ نوجوان اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ان کے کھاتے میں 15 ٹیسٹ میچوں میں 709 رنز ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں 91 رنز کی یادگار اننگز ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ سنچری بنانے کے بعد اب وہ اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ گل 151 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper