Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

احمد آباد :کالج میںبھی بھگوا ذہنیت، لگے’جے شری رام‘ کے نعرے پرنسپل نے معافی نامہ لکھوایا، تو پرنسپل سے بھی لگوا ئے زعفرانی نعرے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

احمد آباد ،4دسمبر:احمد آباد کی جی ایل سی یونیورسٹی کے ایچ اے کامرس کالج کے پرنسپل سے’جے شری رام‘ کے نعرے لگوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت ہوئی جب طلبا نے ہفتہ کو پرنسپل کے دفتر کے باہر بیٹھ کر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنا شروع کیا۔ دراصل اے بی وی پی کے طلبا ناراض تھے کہ پرنسپل نے ان سے معافی نامہ کیوں لکھوایا۔کالج سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو بی کام سمسٹر 1 کے لیکچر کے بعد کچھ طلبا نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ کالج کے پروفیسر نے جب اس کی شکایت پرنسپل سنجے وکیل سے کی تو انہوں نے طلبہ کو اپنے دفتر میں بلایا۔ 5 طلباء پرنسپل کے پاس پہنچے ، اس کے بعد سنجے وکیل نے طلبہ سے معافی نامہ لکھوایا، جس میں انہیں کالج سے نکالنے کی وارننگ بھی دی گئی۔طلبا نے معافی نامے میں لکھا ہے کہ انہوں نے کلاس میں جے شری رام کا نعرہ لگا کر بدتمیزی کی۔ ہمارے نعرے لگانے سے کلاس میں موجود دیگر طلبا کو پریشانی ہوئی۔ اس لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ طلباء نے دوبارہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی بھی کرائی، جب معافی نامہ لکھنے والے پانچ طلبا باہر آئے اور دیگر طلبا کو یہ بات بتائی تو وہ مشتعل ہوگئے۔ اس کی وجہ سے ہفتہ کو اے بی وی پی کے طلباء نے پرنسپل سنجے وکیل کے کیبن کے باہر بیٹھ کر ہنومان چالیسہ کاپاٹھ شروع کردیا۔ معاملہ بگڑتا دیکھ کر پرنسپل باہر نکلے اور طلبہ کو منانے کے لیے جئے شری رام کے نعرے لگائے، تب ہی طلبہ راضی ہوگئے۔اے بی وی پی کے نائب صدر جی ایل ایس کالج ٹھاکر نے بتایا کہ ہم نے صرف جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ پرنسپل کو اتنے مختصر موقع پر ہمیں معافی نامہ لکھنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم نے اس کے خلاف یہ احتجاج کیا۔

About the author

Taasir Newspaper