Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

اسرائیل میں دائیں بازو کے بن گویرکی محکمہ پولیس پرکنٹرول کی کوشش پرقانون تحفظات کا اظہار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

تل ابیب ،15دسمبر: اسرائیلی پارلیمنٹ اور سبکدوش ہونے والی حکومت کے قانونی مشیروں نے بدھ کے روز انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان ایتمار بن گویر کی جانب سے اپنے اختیارات میں توسیع اور اگلی حکومت میں پولیس کے وزیر کا عہدہ سنبھالنے کی کوشش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قانونی ماہرین نے متنبہ کیا کہ قانون میں مجوزہ تبدیلیاں بنیادی جمہوری اصولوں سے متصادم ہیں۔یاد رہے نامزد وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتحادی معاہدہ کے تحت پولیس پر کنٹرول رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر کا عہدہ ’’یہوی عظمت‘‘ پارٹی کے بن گویر کو دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔اگرچہ نیتن یاہو نے ابھی تک اپنی نئی، دائیں بازو کی، قدامت پسند حکومت کی تشکیل مکمل نہیں کی تاہم بین گویر نے پہلے ہی ایک مسودہ قانون پیش کردیا ہے جس میں پولیس کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے۔ یہ ترمیم قومی سلامتی کے وزیر کو پولیس سربراہ اور اس کی تحقیقات پر زیادہ اختیار دیتی ہے۔بین گویر، جن کے لاء￿ اینڈ آرڈر پلیٹ فارم نے نومبر کے انتخابات میں ان کی پارٹی کو تیسرے نمبر پر آنے میں مدد کی، نے حکومت اور پولیس کے درمیان چین آف کمانڈ کو مضبوط کرنے کے طور پر بل کا دفاع کیا۔مسودہ قانون پر بحث کیلئے طلب پارلیمانی کمیٹی میں بل کی پہلی خواندگی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے بن گویر نے اسے ’’کسی بھی جمہوری ریاست کے لئے ایک ضروری تاریخی اصلاح قرار دے دیا۔تاہم درمیانی بائیں بازو کے قانون سازوں نے متنبہ کیا ہے کہ پولیس کے مسودہ قانون میں مجوزہ ترامیم مجرمانہ تحقیقات اور ٹرائلز کو سیاسی رنگ دے سکتی ہیں۔ قانون سازوں نے 2007 میں عربوں کے خلاف اکسانے اور ایک کالعدم الٹرا آرتھوڈوکس گروپ کی حمایت کرنے کے جرم میں بین گویر کے ریکارڈ پر بھی متنبہ کیا۔خاتون ڈپٹی اٹارنی جنرل عامیت مراری نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ “مسودہ وزیر کے اختیارات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ آزادی کے درمیان مناسب توازن قائم نہیں کرتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ بل میں موجود مجوزہ ترامیم اسرائیل کی ریاست میں جمہوری طرز حکمرانی کے بنیادی اصولوں کو حقیقی اور سنگین نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کسی کو بھی ترمیم کرنے سے پہلے حکومت کے حلف اٹھانے کا انتظار کرنا چاہیے۔پارلیمانی قانونی مشیر میری فرینکل شور نے کہا کہ یہ مسودہ قانون حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کے طے کردہ اصولوں کے مطابق نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پولیس کو اپنی تحقیقات میں مکمل طور پر خود مختار ہونا چاہیے۔ ان تحقیقات پر صرف قانون کی پابندی کی شرط عائد ہوتی ہے۔اس موقع پر اسرائیلی پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل یاکوف شبطائی، جو بن گویر کے ساتھ بیٹھے تھے، زیادہ محتاط دکھائی دئیے اور انہوں نے کہا ہم تبدیلیوں کے مخالف نہیں ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس طرح کی بڑی تبدیلیوں کو گہری بحث کی بنیاد پر لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا پولیس فوج نہیں ہوتی پولیس کسی مخصوص دشمن کی فوج نہیں بلکہ عام شہریوں سے نمٹتی ہے۔بین گویر اپنے ماضی کے انتہا پسندانہ رویے سے انکار کرتے دکھائی دئیے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک رکن کے طور پر میں پورے معاشرے کی خدمت کروں گا۔ میں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے تشدد کو بھی کیا ہے۔انتہائی دائیں بازو کے عروج کے ملکی اور غیر ملکی خدشات کو دور کرنے کی کوشش میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ بالآخر اسرائیلی پالیسی کا تعین کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper