Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

دوحہ ، 14دسمبر : مشہور فٹ بالر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے کے بعد ارجنٹائن کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اپنا آخری میچ کھیل کر اس سفر کو ختم کرنے پر خوش ہوں۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ لیونل میسی نے کہا کہ اس طرح کا اختتام بہترین ہے۔لیونل میسی نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں وہ کھیل سکوں گا۔دوسری جانب کروشیا کیخلاف سیمی فائنل میں جیت کے بعد لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اس موقع سے لطف اٹھائیںاور کہا کہ ارجنٹائن ایک مرتبہ پھر فائنل میں پہنچ گیا۔لیونل میسی نے مزید کہا کہ ہم مشکل حالات سے گزرے ہیں۔اس سے قبل ارجنٹائن کے کوچ نے امید ظاہر کی تھی کہ لیونل میسی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل میچز کھیلتے رہیں گے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے کل رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹائن سے مدمقابل ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper