Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

اس بار کس کی ہوگی 144 کروڑ روپے کی فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی،فائنل مقابلہ آج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

دوحہ (قطر)، 18 دسمبر:۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا حقیقی دلچسپ مقابلہ ا?ج (اتوار) قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملے گا۔ ا?ج ارجنٹائن اور فرانس خطابی مقابلے کے لیے ا?منے سامنے ہوں گے اور جس کے پاس طاقت ہوگی اس کے ہاتھ میں 144 کروڑ روپے کی ٹرافی ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم کی نظر 36 سال بعد ٹرافی جیتنے پر ہوگی۔ ارجنٹائن پہلے ہی دو بار ٹائٹل جیت چکا ہے۔ پہلی بار ارجنٹائن نے 1978 میں فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے بعد 1986 میں بھی اس نے ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا۔ اگر ارجنٹائن ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ ا?ل ٹائم فہرست میں چوتھے نمبر پر چلا جائے گا۔ اس کے علاوہ، میکسیکو میں ماراڈونا کی 1986 کی کارکردگی کے بعد ٹیم کا 36 سالہ انتظار ختم ہو جائے گا۔میسی نے جس طرح ارجنٹائن کو فائنل تک پہنچایا اس سے ان کا موازنہ ماراڈونا سے کیا جارہا ہے۔ میسی اس بار اب تک پانچ گول کر چکے ہیں۔ میسی کی نظریں 6 بڑے ریکارڈز پر ہوں گی۔ میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں اب تک 16 میچ جیتے ہیں اور وہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جرمن کھلاڑی میروسلاو کلوز کی 17 فتوحات سے صرف ایک پیچھے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس کے خلاف فائنل میں میدان میں اترتے ہی میسی سب سے زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے اور جرمن کھلاڑی لوتھر میتھوس کے 25 میچوں کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ اگر میسی کو اس ورلڈ کپ میں بھی گولڈن بال کا اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ یہ اعزاز دو بار جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ میسی نے 2014 میں پہلی بار گولڈ بال کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ میسی کے پاس گولڈن بوٹ جیتنے کا بھی بڑا موقع ہے۔چیمپئن فرانس کی ٹیم اور اس کے اسٹار فٹبالر کلیان ایمباپے ارجنٹائن کی ٹائٹل جیت کے ا?گے کھڑے ہیں۔ ایمباپے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کے طور پر میسی اور کرسٹیانو رونالڈو پر برتری حاصل کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔ایمباپے 80,000گنجائش والے لوسیل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں تاریخ رقم کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فرانس کا یہ 23 سال کا فارورڈ اپنے پہلے ہی دو عالمی کپ میں چمپئن بن کر پیلے کی تقلید کرنا چاہتا ہے اور تیسرے خطاب کا امکان بھی بنانا چاہتا ہے اور یہ حصولیابی صرف برازیل کے اس عظیم کھلاڑی کے نام ہی ہے جنہیں 2022 ٹورنامنٹ کے دوران اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایمباپے جب 19 سال کے تھے تو انہوں نے فرانس کو 2018 میں دوسرا عالمی کپ خطاب دلایا تھا۔ 1958 میں 17 سالہ پیلے کے بعد فائنل میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بنے تھے۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی دنیا کی سب سے مہنگی کھیلوں کی ٹرافی ہے۔ اس کی کل لاگت تقریباً 144 کروڑ روپے ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ 18 قیراط سونے سے بنا ہے اور اس کا وزن تقریباً 6 کلو گرام (13 پاو?نڈ) ہے۔ اس کی اونچائی 37 سینٹی میٹر (14 انچ) سے کم ہے اور اس میں گلوب کو اوپر اٹھائے ہوئے دو انسانی شخصیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ بنانے کے وقت اس کی لاگت 50 ہزار ڈالر تھی۔ اب اس کی قیمت 144 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper