Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

اشارے پر نہ رکنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ،3پولیس اہلکار گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

کراچی ،28دسمبر: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو پولیس نے اشارے پر نہ رکنے پر تعاقب کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔رپورٹ کے مطابق شاہین فورس کے 2 پولیس اہلکاروں نے مقتول کو سڑک کے بجائے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے اندر تک جا کر 2 بار گولی ماری، پولیس اہلکاروں کے اس فعل نے سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیا اور ان کی ٹریننگ پر بھی سوال کھڑے ہوگئے۔واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کیا جس کے بعد بالا?خر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی شرقی مقدس حیدر نے بتایا کہ ’سینیئر پولیس افسران کی جانب سے کی گئی انکوائری سے ثابت ہوا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک بے گناہ کو مار ڈالا ہے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہری کو قتل کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔قبل ازیں ایس ایس پی شرقی سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ حال ہی میں شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی شاہین فورس کے 3 پولیس اہلکاروں کو 26 سالہ عامر حسین کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی بیان میں گرفتار پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر وہ نہ رکا، انہوں نے اس کا تعاقب کیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔بتایا جارہا ہے کہ مقتول لڑکا محکمہ ایکسائز سندھ کے ایک عہدیدار کا بیٹا ہے، لواحقین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے عامر کا پیچھا کیا اور گلستان جوہر بلاک 20 میں واقع کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ کمپلیکس ’نعمان ایونیو‘ کی سیڑھیوں پر گولی مار دی۔گولی لگنے سے اسے شدید زخم آئے اور اسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، پولیس سرجن سمیہ سید نے بتایا کہ مقتول کو سینے اور پاؤں میں 2 گولیاں لگیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹروں نے نکالا، مزید تفتیش کے لیے گولیاں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

About the author

Taasir Newspaper