Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

اقرأگلوبل اسکول، شریف کالونی، پٹنہ میں سالانہ اسپورٹس کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

الحمد للہ، صوبہ بہار کی راجدھانی پٹنہ کے مشہور ومعروف ادارہ اقرأ گلوبل اسکول ،شریف کالونی ،پٹنہ نے پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس ،کنکڑ باغ میںسالانہ اسپورٹس کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر بچوں نے عمدہ کارکردگی کا اظہار کیا،پروگرام سے قبل نونہالوں میںامنگ اور جوش وجذبے کی انگڑائیاں لیتی نظر آرہی تھی اس پروگرام کی شکل وصورت اور ترتیب کااندازہی کچھ نرالاتھا جس کی وجہ کر شمولیت اختیار کرنے والوں سے بڑھ کر ناظرین کی تعداد بڑھی ہوئی نظر آرہی تھی ۔گارجین کی موجودگی سے بچوں میں کافی حوصلے دیکھے گئے گویاانہوں نے مڈل جیت کر اپنے گارجین کاسر فخر سے اونچا کردیا،اقرأ گلوبل اسکول شریف کالونی کے بچوں کو اپنا اور اپنے اسکول کا نام روشن کرنے کے لئے الحمد للہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ملا، جس کا بچوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا، اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سرجن جناب ڈاکٹر احمد عبدالحی صاحب، پٹنہ کی مشہور لیڈی ڈاکٹر فرحہ عثمانی ،ڈاکٹر مولانا آفتاب عالم صاحب مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ، جناب محفوظ قمر صاحب ، جناب گلریز اختر صاحب ، ایس ایم خالد صاحب ،حافظ صدر الحسن صاحب ، انجینئر ہاشم پرویز صاحب ، انجینئر انعام الحق صاحب ،جناب محمد خالد انور صاحب کی حاضری بچوںکے حوصلہ افزائی کے ساتھ پروگرام کی خوبصورتی میںمزید چار چاند لگادیا، مہمان حضرات کے تشریف آوری کے فوراََ بعد پروگرام کا آغاز کیاگیا ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض نرگس فاطمہ اور عرشی میم نے انجام دیا،اس کاآغاز قرآن پاک کی تلاوت سے دانیال اشرف شعبہ حفظ سینئر نے کیا،اس کے بعدڈائریکٹر پرنسپل اور مہمانوں نے اسکو ل کا پرچم لہرا یا، محمد توحید عالم درجہ دہم نے اپنے تمام مہمانوں کا استقبالیہ جملہ سے خیر مقدم کیا۔ پھرچوتھی کلاس سے دسویں تک کے بچوں نے March past اور کلاس یو کے جی ،پہلی، دوسری ،اور تیسری جماعت کے بچوں نے Mass Drillکے ذریعہ تمام مہمانان وگارجین حضرات کے دل جیت لئے جس پر سبھوں نے خوشی کا اظہار کیا ، اس کے بعد ہی مختلف اقسام کے گیمس مستقل ہوتے رہے ، اس میں بچوں کے عمر کا خیال رکھتے ہوئے الگ الگ گیمس کرایاگیا جس میں پی جی اور نرسری کے لئے پک اینڈ رن ریس ،آبسٹیکل ریس ، بسکٹ ریس ، فروگ جمپ ، میوزیکل چیئر۔ درجہ ایل کے جی اور یوکے جی کے لئے پک اینڈ رن ریس ،آبسٹکل ریس ، بسکٹ ریس ، فروگ جمپ، بال ڈریگنگ ریس، ۲۵ میٹر ڈیش ، لیمن اینڈ اسپون ریس ، ۵۰ میٹر ریلے اور میوزیکل چیئر ۔درجہ اول کے لئے فروگ جمپ،۲۵ میٹر ڈیش ، لیمن اینڈ اسپون ریس ، بسکٹ ریس ،بال ہینڈلینگ ریس،آبسٹکل ریس، میوزیکل چیئر، اور۱۰۰ میٹر ریلے،درجہ دوم سوم کے لئے لیمن اینڈ اسپون ریس ، بسکٹ ریس ،۵۰میٹر ڈیش، بال ہینڈلینگ ریس،آبسٹکل ریس، میوزیکل چیئر،سیک ریس اور۲۰۰ میٹر ریلے اور درجہ چہارم تادہم کے لئے ۱۰۰ میٹر ڈیش،سیک ریس، سلو سائکلینگ ریس ،شوٹ پٹ ،ڈسکس تھرو ، ہائی جمپ جیولنگ تھرو ،لانگ جمپ ، ۴۰۰ میٹر ریلے اور ٹگ آف وار جیسے مشہور ومعروف کھیل کو پوری دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ بچے کھیلتے ہوئے نظر آئے، ان تمام کھیلوں میں نمایاںکردار اداکرنے والے طلباء و طالبات کوگراں قدر انعامات کے ساتھ سرٹیفکٹ مدعو کئے گئے مہمانوں کے مبارک ہاتھوں سے نوازا گیا ، پروگرام میں مدعو کئے گئے مہمانوں میں بہار کے معروف ومشہور سرجن جناب ڈاکٹر احمد عبدالحی صاحب نے اس میں شرکت فرماکر کہا کہ اقرأ گلوبل اسکول ،شریف کالونی، پٹنہ نے اتنے کم وقتوں میں تعلیم اورکھیل کودمیں اعلی مقام حاصل کرلیاہے جو قابل تعریف ہے ،ان کے کار کردگی پر خوشی کا اظہار کیااور کہاکہ تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی ہمہ تن متوجہ ہوکر مصروف رہیں ، مشہور لیڈی ڈاکٹر فرحہ عثمانی نے تمام ذمہ داران اسکول اور اساتذہ کے محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظا میہ نے اپنی ساری طاقت وتوانائی اسے بہتر کرنے کے لئے صرف کیا ہے، اللہ اس کا بہتر بدل دے، انہوں کہا کہ آج کادن میرے لئے یہاں آنا قابل فخر ہے اور مزید اسی طرح کے گیمس کو پڑھائی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی اور کہاماشاء اللہ اتنی کم مدت میں اسکول پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی اعلی مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اور جناب محفوظ قمر صاحب انڈر۱۹ کر کٹ ٹیم سلیکٹر ،جناب گلزار اختر صاحب مشہور کرکٹ کوچ بہار اور جناب انجینئر انعام الحق صاحب نے اقرأ گلوبل اسکول کے طرف سے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہار کے مشہور کھیل اسٹیڈیم ’’ پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس ‘‘ میں کھیل کو منعقد کراناہی قابل تعریف ہے ان سب نے کہا کہ اقرأ اسکولنے اسلامی تہذیب کے دائرے میں سالانہ اسپورٹس کو کروایا اس سے متأ ثر ہوئے اور بچو ں کے مستقبل کے لئے فلاح وبہبودی کی دعائیں دی ، پروگرام کے اخیر تک گارجین و ناظرین حضرات ساتھ بنے رہے اور اپنا قیمتی وقت اپنے بچوں کے لئے صرف کیا ، پروگرام کے اختتام پر طلبہ اپنے چہروں پر
واضح مسکراہٹ کے ساتھ اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ۔بچوں کے لئے یہ دن کھیل،جوش اور یادوں سے بھرا ہوا تھا ۔اسکو ل کے ڈائریکٹر جناب محمد احمد صاحب اور پرنسپل محترمہ فرزانہ عارفین نے جملہ اساتذہ اور ملازمین کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ الحمد للہ آپ کی محنت اور لگن سے ہی یہ پروگرام بحسن وخوبی پا یہ تکمیل کو پہونچا۔ تمام مہمانان کرام اور گارجین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کا میا بی کا سہر ا آپ حضرات کے سر ہے کیوں کہ آپ کی موجودگی کے بغیر اس کی کا میابی اور بچوں کی حوصلہ افزائی ممکن نہیں تھی اور بچوں سے مخاطب ہوکر تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں اپنے جذبے کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ گارجین اور مہمانوں نے مشورہ دیا کہ اسکول اس طرح کے پروگرام کومسلسل جاری رکھے تاکہ بچوں میںجسمانی اور ذہنی صحت کے لئے مثبت ثا بت ہو ۔ اسکو ل انتظا میہ نے اللہ کا شکریہ ادا کیااور بچوں کو نیک دعاؤںکے ساتھ رخصت کیااور عز م کیا کہ آئندہ اس طرح کے پروگراموںکا انعقادان شاء اللہ ہرسال بدستور برقرار رہے گا ۔

About the author

Taasir Newspaper