Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

الور شہر میں راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے امڈ پڑی بھاری بھیڑ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

الور، 20 دسمبر: شہر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منگل کی صبح 6 بجے شروع ہوئی۔ راہل گاندھی کے ساتھ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سینئر لیڈر جے رام رمیش، دگ وجے سنگھ، سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، وزیر ٹیکارام جولی سمیت بڑی تعداد میں کانگریسی لیڈر، ایم ایل اے اور وزراساتھ چل رہے ہیں۔ راہل گاندھی الور شہر میں تقریباً 13 کلومیٹر پیدل چلیں گے۔ شہر میں یہ یاترا کٹی گھاٹی سے شروع ہوکر بھوانی توپ سرکل، موتی ڈونگری، ایس ایم ڈی سرکل، بجلی گھر سرکل، بھگت سنگھ سرکل ہوتے ہوئے اگرسین سرکل پہنچی۔ یہاں سے یاترا 200 فٹ روڈ سے ہوتی ہوئی مودی گڑھ پہنچی۔ اس دوران تقریباً 40 سماجی تنظیموں نے راہل گاندھی کا مختلف مقامات پر استقبال کیا۔ کئی مقامات پر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ بچوں کی جانب سے جمناسٹک، تائیکوانڈو سمیت کئی پروگرام پیش کیے گئے۔الور شہر میں پیدل یاترا کے بعد رام گڑھ تک الگ الگ جگہوں پر پر نکڑ سبھا اور استقبالیہ کا پروگرام کانگریس کی جانب سے رکھا گیا ۔ الور یاترا کے بعد بھارت جوڑو یاترا بدھ کی صبح ہریانہ میں داخل ہوگی۔ الور کے مالاکھیڑا میں منعقدہ کانگریس کی میٹنگ اور آج پیدل یاترا میں زبردست بھیڑ کو دیکھ کر کانگریسیوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ وزیر ٹیکارام جولی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا تاریخی ہے۔ اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے۔ لاکھوں لوگ آگے آ رہے ہیں اور بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔
الور شہر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران زبردست بھیڑ سڑکوں پر نکل آئی۔ صبح ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شدید سردی میں پہنچ گئی۔ اس کے بعد جیسے جیسے دن گزرتا گیا، بچے سے لے کر بڑے تک سبھی اس یاترا کو دیکھنے اور اس میں شامل ہونے کے لیے سڑکوں پر آ گئے۔ شہر میں جام کے حالات رہے۔ سڑک کے دونوں طرف صرف ہجوم ہی نظر آتا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper