Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں کی بڑھی سرگرمیاں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

ارریہ ، یکم دسمبر: بہار میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ملتوی ہونے والے انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کی سرگرمی بھی اچانک بڑھ گئی ہے۔بدھ کی رات سے ہی امیدواروں نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دستک دی، امیدواروں نے فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم امیدواروں اور ان کے حامیوں کی پوسٹوں سے بھرنا شروع ہو گیا۔ امیدواروں نے بھی اپنے رابطے بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔ امیدواروں نے ازدواجی اور شرادھ کی رسومات میں اپنی موجودگی درج کروا کر اپنے حقیقی خیر خواہ ہونے کا ثبوت دیا، صبح ہی سے ملاقات کا دور شروع ہو گیا، امیدواروں نے گھر گھر کھٹکھٹانا شروع کر دیا اور لوگوں سے رابطہ بھی شروع کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے کے تحت 18 دسمبر کو ووٹنگ اور 20 دسمبر کو گنتی اور دوسرے مرحلے کے تحت 28 دسمبر کو ووٹنگ اور 30 دسمبر کو گنتی ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper