Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

امریکہ میں یہود مخالفت بڑھنے پرخاموشی، شریک جرم ہوناہوگا،خاموش نہیں رہیں گے:جوبائیڈن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

واشنگٹن،20دسمبر: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں یہود مخالفت پر خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے اس امر کا اظہار وائٹ ہاوس میں اس وقت کیا جب وہ یہودیوں کے تہوار ‘ روشنیوں کے میلے حانوکا ‘ کے سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب کی میزبانی کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے یہودی مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ مجھے آپ کے خوف، زخموں اور پریشانیوں کا اندازہ پے کہ امریکہ میں یہود مخالف زہر بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔ ‘ امریکی صدر جب یہ بات کہہ رہے تھے تو وہ اس روایتی یہودی شمع دان کے ساتھ کھڑے تھے۔جوبائیڈن نے کہا ‘ ہمیں یہود مخالف سرگرمیوں پر کبھی خاموش نہیں رہنا ہے۔ کیونکہ خاموشی بھی شریک جرم ہونے کا دوسرا نام ہے۔ اس لیے میں کبھی خاموش نہیں رہوں گا، امریکہ کبھی خاموش نہیں رہے گا۔امریکی صدر کے مہمانوں میں ہولو کاسٹ کے دوران بچ جانے والی برونیا برینڈمین اور چارلی سیٹارن کے علاوہ ٹیکساس میں ماہ جنوری کے دوران تقریبا یرغمال بنائی گئی یہودی عبادت گاہ کے یہودی ربی بھی کولی ویل بھی موجود تھے۔یہودیوں کی بدنامی اوراظہار رائے کے ذریعے توہین روکنے کے لیے کوشاں ‘ اینٹی ڈیفیمیشن لیگ ‘ کے مطابق امریکہ میں اب تک 2717 یہود مخالف واقعات یا حملے ہو چکے ہیں۔ 2021 میں ہونے والے ان حملوں میں زبانی حملوں سے لے کر املاک پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں۔ جو کہ واقعات میں 34 فیصد اضافے کا پتہ دیتے ہیں۔امریکی جیوش کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں یہود مخالفت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور اس وجہ سے 39 فیصد امریکیوں نے اپنے رویہ تبدیل کر لیا ہے۔ یہودیوں نے اپنی سرگرمیوں میں کمی کر لی ہے، یا پھر اپنے یہودی ہونے کو چھپانا شروع کر دیا ہے۔ تاکہ یہود مخالف سرگرمیوں کا نشانہ بننے سے بچے رہیں۔اس کمیٹی کے مطابق پچھلے برس کے دوران چار میں سے ایک یہودی اس طرح کے کسی واقعے سے متاثر ہوتا رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پچھلے ماہ ایک ایسے شخص کا ڈنر کرنا اسی وجہ سے یہودی کمینٹی میں بہت تشویس کا باعث بنا جو ہولو کاسٹ کو مانتا ہی نہیں ہے اور یورپ میں یہودیوں کے بہت بڑی تعداد میں مارے جانے کا انکاری ہے۔ تاہم صدر جوبائیڈنے یہودیوں کے اہم افراد کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper