Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ سنگ رچائیں گےشادی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

 ممبئی۔ 29دسمبر۔شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ اور نیتا اور مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی “روکا‘(منگنی)کی تقریب آج راجستھان میں ناتھ دوارا کے شری ناتھ جی مندر میں خاندان کے افراد اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئی ۔.نوجوان جوڑے نے اپنے آنے والی ازدواجی زندگی کے لیے بھگوان شری ناتھ جی سے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے مندر میں دن گزارا اور مندر میں روایتی راج بھوگ شرنگار کی تقریبات میں حصہ لیا۔  دونوں  پریواروں اور دوست نے مل  کر خوشی  منائی۔
اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو کچھ سالوں سے جانتے ہیں اور آج کی تقریب آنے والے مہینوں میں ان کی شادی کا باقاعدہ سفر شروع کر رہی ہے۔ دونوں خاندان رادھیکا اور اننت کے لیے ہر ایک کے آشیرواد اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں کیونکہ وہ ایک ساتھ اپنا سفر شروع کرتے ہیں۔
اننت نے اپنی تعلیم امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے مکمل کی اور اس کے بعد سے ریلائنس انڈسٹریز میں جیو پلیٹ فارمز اور ریلائنس ریٹیل وینچرز کے بورڈز کے ممبر کے طور پر مختلف صلاحیتوں میں خدمات انجام دیں۔ وہ فی الحال RIL کے توانائی کے کاروبار کی قیادت کرتے ہیں۔ رادھیکا نیویارک یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور بورڈ آف اینکور ہیلتھ کیئر میں بطور ڈائریکٹر کام کرتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper