Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

انکاؤنٹرمیں تین ملی ٹینٹ ہلاک، اے کے 47 سمیت اسلحہ برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.

سری نگر،20دسمبر: جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کے مونجھ سڑک علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز میں انکاؤنٹر ہوا، جس میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں متعدد ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری تھا۔ چھپے ہوئے ملی ٹینوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا تھا۔اے ڈی جی پی کشمیر نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے ملی ٹینٹوں کا تعلق ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ تھا۔ مارے گئے تینوں ملی ٹینٹوں میں سے دو کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے بطور کی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس کا دعویٰ ہے کہ لطیف لون کشمیری پنڈت شری پورنہ کرشنا بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھا جبکہ عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ملی ٹینٹوں سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper