Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

انکیتا لوکھنڈے نے سیریل ’پوتر رشتہ‘ سے بنائی گھر گھر میں شناخت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

ٹیلی ویڑن کی دنیا سے فلموں تک کا سفر طے کرنے والی خوبصورت اداکارہ انکیتا لوکھنڈے 19 دسمبر 1984 کو اندور کے ایک مراٹھی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انکیتا کی شروع سے ہی اداکاری میں دلچسپی تھی اس لیے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی چلی گئیں اور پوری لگن کے ساتھ اپنا کیریئر بنانے کے لیے سخت محنت کرنے لگیں۔ انکیتا نے اپنے کیریئر کا ا?غاز 2007 میں زی ٹی وی کے ٹیلنٹ شو ’’انڈیاز بیسٹ سنیسٹار کی کھوج‘‘ کی کنٹیسٹینٹ کی شکل میں کیا۔اس کے بعد سال 2009 میں وہ جی ٹی وی کے مشہور سیریل ’’پوتر رشتہ‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر ا?ئیں۔ اس میں ارچنا کے کردار میں ان کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا اور وہ گھرگھر میں مشہور ہوگئیں۔ انکیتا نے اس سیریل کے سیٹ پر ا?نجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے ملاقات کی۔ اس سیریل میں وہ انکیتا کے مقابل مرکزی کردار میں تھے۔ انکیتا اور سوشانت کا شمار ٹیلی ویڑن کی دنیا کے مشہور اور پرفیکٹ جوڑوں میں ہوتا تھا۔ سیریل میں کام کے دوران دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔ چھ سال کے رشتے کے بعد دونوں کا سال 2016 میں بریک اپ ہوگیا تھا۔
اس کے بعد سوشانت کا نام اداکارہ ریا چکرورتی کے ساتھ اور انکیتا کا نام بزنس مین وکی جین کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔ انکیتا نے وکی جین سے تقریباً تین سال تک ڈیٹ کرنے کے بعد 14 دسمبر 2021 کو شادی کر لی۔ انکیتا کا شمار ٹیلی ویڑن کی دنیا کی ان اداکاراو?ں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے ٹی وی سے فلمی دنیا کا سفر کیا۔ فلم مانیکرنیکا دی کوئین ا?ف جھانسی اور باغی 3 میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے پسند کیا۔ انکیتا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو انکیتا جلد ہی فلم ’’سوتنترتا ویر ساورکر‘‘ میں اداکاری کرتی نظر ا?ئیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper