Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

انیل دیشمکھ ایک سال بعد جیل سے رہا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

ممبئی،29دسمبر: ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد بدھ کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی شام تقریباً 5 بجے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ بروز منگل بمبئی ہائی کورٹ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ذریعہ درج کردہ بدعنوانی کے معاملے میں انھیں ضمانت دینے کے اپنے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج ممبئی کی خصوصی عدالت نے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کیا۔جیل سے رہائی کے بعد ان کا جیل کے باہر ہی زبردست استقبال کیا گیا۔ این سی پی کے رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم ان کی رہائی کا جشن منارہی تھی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بشمول اجیت پوار، جینت پاٹل نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا۔ 73 سالہ دیشمکھ کا شمار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سنئر رہنماوں میں ہوتا ہے انھیں ، نومبر 2021 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انھیں اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا تھا نیز انھیں عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت پر رہاء کے وقت مشاہدہ کیا تھا کہ انھیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper