Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.
پٹنہ6 دسمبر (پریس ریلیز) راجدھانی پٹنہ میں آئ جی آئ ایم ایس کے فیزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد سیمینار میں مشہور فیزیوتھراپسٹ و متھلا میں اردو تحریک کے روح رواں ڈاکٹر عقیل صدیقی کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا یہ ایوارڈ ڈاکٹر صدیقی نے آئ جی آئ ایم ایس ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر وین پانڈے کے ہاتھوں حاصل کیا – اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران عقیل صدیقی نے کہا کہ مجھے میرے کام کی وجہ سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے یہ میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ میری بہتر کارکردگی کی وجہ سے اب تک سو سے زیادہ ایوارڈ مل چکا ہے اور میری جد و جہد کی بنا پر ہی ممکن ہو سکا ہے آئندہ بھی جدو جہد جاری رہے گی اس موقع پر موجود مہاویر وتسالیہ کالج کے ڈاکٹر عنایت پالوی- ڈاکٹر آشیس چودھری- ڈاکٹر رتنیش چودھری- ڈاکٹر احمر امام – ڈاکٹر سرفراز عالم – ڈاکٹر ارمان نے ڈاکٹر صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی – ایوارڈ ملنے پر اقلیتی امور کے وزیر زماں خان – اسرائیل منصوری – ڈاکٹر شمیم احمد – سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد اللہ – شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس – بی ایس سی کے رکن امتیاز احمد کریمی – قومی تنظیم کے ایڈیٹر اشرف فرید – مشتاق احمد نوری – دربھنگہ کے لیگل افسر نثار احمد – صحافی سیماب اختر – خلیلی احمد وغیر عقیل صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے –