Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

آئی پی ایل 2023 کے پلیئر آکشن کے لیے 991 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا، سب سے زیادہ کھلاڑی آسٹریلیا کے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

نئی دہلی، 2 دسمبر :۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے کل 991 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے جن میں 714 بھارتی اور 277 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 دسمبر 2022 کو کوچی میں ہونے والی ہے۔
991 کھلاڑیوں میں سے 185 کیپڈ (جنہوں نے بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں)، 786 ان کیپڈ اور 20 کھلاڑی معاون ممالک سے ہیں۔
تفصیلی فہرست حسب ذیل ہے:
• کیپڈ انڈین (19 کھلاڑی)
• کیپڈ انٹرنیشنلز (166 کھلاڑی)
• معاوں ممالک کے (20 کھلاڑی)
• ان کیپڈ بھارتی کھلاڑی جوگذشتہ آئی پی ایل سیزن کا حصہ تھے (91 کھلاڑی)
• ان کیپڈ انٹرنیشنل کھلاڑی جو پچھلے آئی پی ایل سیزن کا حصہ تھے (3 کھلاڑی)
• ان کیپڈ ہندوستانی (604 کھلاڑی)
• ان کیپڈ انٹرنیشنل (88 کھلاڑی)۔
ان کے علاوہ 277 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں آسٹریلیا کے سب سے زیادہ 57 کھلاڑی ہیں۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے 52 کھلاڑی ہیں۔
وہیں افغانستان کے 14، بنگلہ دیش کے 6، انگلینڈ کے 31، آئرلینڈ کے 8، نمیبیا کے 5، ہالینڈ کے 7، نیوزی لینڈ کے 27، اسکاٹ لینڈ کے 2، سری لنکا کے 23، متحدہ عرب امارات کے 6،ویسٹ انڈیز کے 33 کھلاڑی اور زمبابوے کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper