Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Dec.
اوریا،19دسمبر:آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق اوریا میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر چینل نمبر 137 کے قریب پنکچر ٹرالی کی وجہ سے کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ایک کار کو بچانے کی کوشش میں دوسرا ٹرالہ ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا اور پیچھے سے آنے والی پرائیویٹ بس اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج بھیج دیا۔گھنے کہرے کی وجہ سے چندی گڑھ سے میاں گنج جا رہی ایک بس پیچھے سے اس سے ٹکرا گئی۔ بس کے پیچھے آنے والی کار بھی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس کے پیچھے سے آنے والی ٹرالی کار کو بچانے کے لیے ڈیوائیڈرپر چڑھ گئی۔ پیچھے سے آنے والی شری کرشنا ٹریولس کی پرائیویٹ بس ٹرالہ سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش آیا۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ مرنے والوں میں صرف بس ڈرائیور پپو یادو کی شناخت ہوئی ہے جو متھرا کا رہنے والا ہے۔ دوسرے متوفی کا نام مکیش ساکن امیٹھی ہے۔ تیسرے کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔