Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

اپنے ڈیبیو میچ میں ابرار احمد کا عجیب کارنامہ، ہر وکٹ پر بنایا ریکارڈ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9 th Dec.

ملتان ،9دسمبر :ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔ابرار احمد ڈیبیو میچ میں ہر وکٹ کے ساتھ پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بولرز کی فہرست میں آ گے بڑھتے رہے۔پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنیکا سلسلہ برقرار رکھا۔ابرار احمد پہلے سیشن میں انگلش بلے بازوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہے، انہوں نے محض 13 اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ابرار احمد نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور پاکستان کے لیے چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی حاصل کی۔ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، جس کے بعد چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی لے کر انہوں نے اپنے ریکارڈ کو بہتر کیا۔اس کے علاوہ ابرار احمد کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ہیں۔ابرار احمد ڈیبیو پر 7 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بولر بھی بن گئے۔اس سے قبل محمد زاہد بھی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1996 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، انہوں نے میچ میں 9 وکٹیں لی تھیں۔ابرار احمد کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹوئٹر پر بھی ان کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جہاں لوگ اسپن بولر کی خوب تعریفیں کر رہیہیں۔

About the author

Taasir Newspaper