Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ایرانی دفتر خارجہ میں اپنے سفیر کی طلبی پر فرانس کی شدید مذمت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

پیرس،2دسمبر:فرانس نے تہران میں اپنے سفیر نکولس روشے کو جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرنے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ایران میں بنیادی آزادیوں پر مسلسل جبر اور متعدد حملوں کی ایک مرتبہ پھر شدید مذمت کر دی ہے۔پیرس نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور اپنے حقوق کے احترام کے لیے مظاہرین کی خواہشات جائز ہیں اور انہیں سنا جانا چاہیے۔اٹھائیس نومبر کو فرانس کی قومی اسمبلی میں ایران میں آزادی کی تحریک کی حمایت میں قرار داد منظور کی گئی تھی۔ تہران نے جواب میں 30 نومبر کو فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے اس قرارداد کی مذمت کی تھی۔ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز فرانسیسی سفیر نکولس روشے کو طلب کیا تھا۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے خلاف شدید احتجاج کا اظہار کیا تھا اور فرانسیسی قرار داد کو ایران میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper