Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ایرانی مظاہرین کی حمایت بڑھنے کے حق میں امریکی کانگریس میں قرارداد منظور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

واشنگٹن،8دسمبر: امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے ایک قرار داد میں جوبائیڈن انتظامیہ سے ایرانی مظاہرین کی حمایت اور مدد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی مظاہرین کی حمایت اس وقت تک جاری رکھی جائے جب تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے۔امریکی ارکان کانگریس کی طرف سے اس قرارداد کو ایسے مظاہرین کے حق میں دونوں طرف کی آواز بلند کرنا قرار دیا گیا ہے جو دنیا کی جابر ترین حکومتوں میں سے ایک کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ایران میں حکومت مخالف مظاہرین سولہ ستمبر سے سڑکوں اور گلیوں میں نکل کر حکومت کے خلاف متحرک ہیں۔ جب 22 سالہ مہسا امینی کی ایرنی پولیس کی حراست میں ہلاکت ہوئی تھی۔ مہسا امینی نے حجاب سے متعلق ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں حراست میں ہی اس کی ہلاکت ہو گئی۔ایران کی حکومت تب سے یہ الزام لگاتی آرہی ہے کہ امریکہ اور مغربی حکومتیں ایران میں گڑ بڑ پھیلانے کے پیچھے سازش کر رہے اور ایران کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم یہ ملک اس امر کی تردید کرتے رہے ہیں۔ مگر ایران میں عملاً عرب بہاریہ جیسی فضا پیدا ہوتی جارہی ہے۔ مظاہرین اپنی حکومت کے خلاف سخت موقف کے ساتھ موجود ہیں۔اس احتجاج کے دوران سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں ، ہزاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسیران میں متعدد یورپی باشندے بھی شامل ہیں۔ جن پر مظاہرین کو بھڑکانے کا الزام ہے۔ علاوہ ازیں متعدد افراد کو سزائے موت کا سامنا ہے۔بدھ کے روز امریکی کانگریس میں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ ارکان کے درمیان حالیہ وسط مدتی انتخاب کے بعد پہلا بڑا اتفاق سامنے آیا ہے۔ سینیٹر باب مینی ڈیز نے کہا ‘ مجھے امید ہے کہ کانگریس منظور کی گئی اس دو طرفہ اور دو ایوانی مشترکہ قرار داد مدد گار ثابت ہو گی اور ان لاکھوں مردو خواتین کی آواز کو بلند تر کر سکے گی جو دنیا جابر ترین رجیموں میں سے ایک کے ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔’سینیٹر مینی ڈیز ڈیموکریٹ ہیں اور سینیٹ کی فارن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ریپبلکن سینیٹر مارشا بلیک برن نے اپنے 9 رفقا کے سات اعلان کیا کہ’ یہ قرار داد سینیٹ سے منظور ہو گئی ہے۔ ‘واضح رہے منظور کردہ قرار داد میں بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایرانی رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں اور اسے روکنے کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے احتساب کے لیے ایران پر مزید پابندیاں لگائیں۔ ‘امریکی سینیٹرز نے اس امر پر بھی زور دیا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کی آزادی کے لیے امریکہ اور دوسرے ملک حمایت کریں تاکہ ایران کی طرف سے اس پر لگائی گئی پابندی کا خاتمہ ہو سکے۔ اسی طرح ایک علامتی قرار داد ایوان نمایندگان میں دوں جماعتوں کے ارکان کے ایک گروپ نے پیش کی۔جن دیگر سینیٹرز کی طرف سے ایرانی مظاہریک کی حق میں قرار داد کی حمایت کی ان میں سینیٹر باب کیسڈی ، جیک روزن ، ٹیڈ کروز ، کیوین کریمر ، بین کارڈن ، ٹوڈ ینگ ، چریس وین ہولین اور بل ھیگرٹی شامل ہیں۔تمام ارکان کانگریس نے ایرانی مظاہرین کی حمایت بڑھانے پر زور دیا۔ سینیٹر مین ڈیز نے کہا ‘ میں اس سلسلے میں کمٹڈ ہوں کہ سینیٹ کی کمیٹیاں ایرانرجیم کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کو سامنے لاتی رہیں۔ سینیٹر بلیک برن نے کہا ‘ امریکہ کو مظاہرین کی فتح تک ان کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔ سینیٹرٹوڈ ینگ نے ایرانی مظاہرین کے حوصلے کو متاثر کن قرار دیا۔

About the author

Taasir Newspaper