Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ایران مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے: یورپی سربراہی اجلاس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

جنیوا،16دسمبر: یورپی یونین کے سربراہی اجلاس نے ایران سے ایک مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ حکمران مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کریں۔ یورپی یونین نے مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا یورپی یونین گزشتہ ستمبر سے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں جاری یا سنائی گئی حالیہ سزائے موت کی شدید مذمت کرتی ہے۔یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے جاری کی گئی سزاؤں کو بھی منسوخ کر دیں۔یورپی سربراہی اجلاس نے کسی بھی صورت میں دی گئی سزائے موت کی اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سزائے موت انسانی وقار کا انکار ہے۔یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے خاص طور پر خواتین کے خلاف طاقت کا بلاجواز استعمال بند کریں۔یاد رہے ایران میں جاری احتجاجی تحریک کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ 16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسی کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایرانی عوام حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔اس تحریک کو دبانے کیلئے ایرانی حکومت نے مظاہرین پر تشدد کیا ہے۔ اب تک سنکڑوں مظاہرین کو قتل اور زخمی کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا۔ بعض کو سزائے موت سنائی گئی ہے جن میں سے دو کو پھانسی بھی دے دی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper