Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ایشان کشن کی ڈبل سنچری سے10 بڑے ریکارڈ آن واحد میںبن گئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10 th Dec.

نئی دہلی،10دسمبر : ایشان کشن نے ہفتہ کو ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، وہ ایسا کرنے والے چوتھے ہندوستانی اور دنیا میں مجموعی طور پر 7ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 131 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں 24 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ اس سے قبل انڈیاکی جانب سے سچن تندولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ایشان کشن نے صرف 126 گیندوں میں ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ سب سے کم گیند پر ایسا کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 10 بڑے ریکارڈ بنائے، آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 24سالہ ایشان کشن تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 126 گیندوں پر کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا۔ گیل نے یہ کارنامہ 24 فروری 2015 کو زمبابوے کیخلاف 138 گیندوں پر انجام دیا تھا۔ جبکہ سہواگ 140 گیندوں میں یہاں تک پہنچے تھے۔ ایشان کشن ڈبل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 24 سال 145 دن کی عمر میں انجام دیا۔ روہت نے یہ کام 26 سال 186 دنوں میں کیا۔ وہ اس معا ملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایشان ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے 7ویں بلے باز ہیں۔ پاکستان کے سچن، سہواگ، روہت، گیل، مارٹن گپٹل اور فخر زمان نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے، لیکن ایشان پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی پہلی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کیا۔ یہ ان کا صرف 10 واں ون ڈے ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلی بار مخالف ٹیم کے میدان میں 400 سے زیادہ کا اسکور کیا ہے۔ حالانکہ ٹیم اپنا سب سے بڑا ون ڈے اسکور نہیں بنا سکی۔ ٹیم نے سب سے زیادہ 418 رنز 2011 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بنائے تھے۔ ایشان ون ڈے میں 150 رنز بنانے والے تیز ترین ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ وہ 103 گیندوں میں یہاں تک پہنچے۔ انہوں نے 100 سے 150 رنز تک پہنچنے کے لیے صرف 18 گیندیں کھیلیں۔ اس سے قبل سہواگ نے 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 112 گیندوں میں تیز ترین 150 رنز بنائے تھے۔1000 سے زائد دنوں کے بعد ایک ہندوستانی اوپنر بلے باز نے ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنائی ہے، آخری بار جنوری 2020 میں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی تھی ۔ ایشان نے مخالف ٹیم کے میدان میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ ایشان اور کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 290 رنز جوڑے۔ اس سے قبل 1998 میں سچن تندولکر اور سورو گنگولی نے سری لنکا میں 252 رنز کی سب سے بڑی شراکت داری کی تھی۔ایشان بنگلہ دیش میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے بازبھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق تجربہ کار شین واٹسن کے نام تھا۔ انہوں نے 2011 میں ناقابل شکست 185 رنز بنائے تھے۔ پہلی ڈبل سنچری کے بعد ہر 2 سال میں کم از کم ایک ڈبل سنچری ہوتی تھی۔ لیکن اس بار ایسا ہونے میں 4 سال لگ گئے۔ ایشان سے قبل آخری ڈبل سنچری فخر زمان نے جولائی 2018 میں زمبابوے کے خلاف بنائی تھی۔ایشان وطن سے دور ڈبل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور روہت شرما نے ایک ساتھ 5 ڈبل سنچریاں ہندوستانی سرزمین پر بنائی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper