Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کیلئے سعودی عرب واحد اُمید وار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

دبئی،6دسمبر:ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ایشین کپ 2027 کی میزبان کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔اے ایف سی کے مطابق آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو میزبانی کے لیے 17 اکتوبر 2022 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔اب بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کپ کی میزبانی باضابطہ طور پر دے دی جائے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹ بال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ 2023 ایشا کپ کی میزبانی چین کو کرنی تھی ،تاہم اب چین اپنی زیرو کوویڈ 19 کی پالسی کے باعث میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا۔جس کے بعد اب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

About the author

Taasir Newspaper