Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ایلون مسک نے ایپل کمپنی کی غلط فہمی دور کردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

واشنگٹن ،یکم دسمبر:مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔ اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھے ایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا‘۔
ایلون مسک نے لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے ایپل انک پر ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایپل انک نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کردیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper