ایمس سرور حملہ: دہلی پولیس نے چین سے معلومات طلب کی ، آئی پی اڈریس ہانگ کانگ کا ہے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

نئی دہلی،18 دسمبرْ:دہلی پولیس کی انٹلیجنس فیوزن او راسٹریٹجک آپریشنز یونٹ نے ایمس میں سرور پر حملہ کے معاملے میں تحقیقات کے تعلق سے چین اور ہانگ سے ای میل آئی ڈیز کے آئی پی ایڈریسز کے بارے میں انٹرپول سے تفصیلات مانگنے کیلئے سی بی آئی کو خط لکھا ہے ۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) انٹرپول معاملات کیلئے ہندوستان کی اہم ایجنسی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمس۔دہلی میں سروروں پر حملہ چین اور ہانگ کانگ سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تفصیلات طلب کی گئی ہیں جو چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس سے پہلے 23 نومبر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، دہلی میں سائبر حملہ ہواتھا جس سے اس کے سرور متاثر ہوئے ہیں۔ 25 نومبر کو دہلی پولیس کی انٹلیجنس فیوزن اور اسٹریٹجک آپریشنز(آئی ایف ایس او)کے ذریعہ بھتہ خوری اور سائبر دہشت گردی کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کی سفارشات کے مطابق انٹرنیٹ خدمات بند کردیا گیا ہے۔ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم، دہلی سائبر کرائم اسپیشل سیل، انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر، انٹلیجنس بیورو، سی بی آئی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اس حملے سے اسمارٹ لیبارٹری، بلنگ ، رپورٹ کی تیاری اور اپائمنٹ سسٹم سمیت اسپتال کے اندراور باہر کے مریض کی ڈیجیٹل خدمات متاثر ہوئی ہے۔