Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

ایم سی ڈی الیکشن میں کون کرے گا راج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

نئی دہلی،3دسمبر:میونسپل کارپوریشن میں کون بازی مارے گا’آپ‘یا بی جے پیدہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کی ووٹنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں سرکاری اسکولوں کو آج بند کریا گیا ہے ۔یہ الیکشن عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔راجدھانی دہلی میںکون راج کرے گا۔ دونو ں جماعتوں نے اپنے امیدوار وں کے جتانے کے لئے زبردست الیکشن ہم چلائی اور گھر گھر انتخابی مہم کیا۔تاکہ اپنے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بناسکے۔ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںا ور پولنگ اسٹیشنوں کے باہر آج سے ہی سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیںجبکہ دہلی میں شراب کی دکانیں تین دن کے لئے بند کردی گئیں ہیں۔30ہزار سے زیادہ دہلی اور دوسرے سیکورٹی کے اہلکار وں کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی گڑبڑی نہ ہو۔ سیاسی اور ہوم کے جوانوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا۔ 2250میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیںگے اور عا م آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہی کانٹے کا مقابلہ ہے حالانکہ کانگریس نے بھی ہر وارڈ میں اپنے امیدوار کھڑ اکردیئے ہیں پچھلی بار بی جے پی نے میونسپل کارپویشن پر قبضہ جمایا اور کانگریس دوسرے نمبر پر رہی۔ لیکن اب کی بار حالات مختلف ہیں۔اور عام آدمی پارٹی جیت کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ان انتخابات کے لئے 13638پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے اور ایک لاکھ سے زیادہ عملاء الیکشن ڈیوٹی پر لگائے گئے ہیں۔خواتین کے لئے بھی کئی حلقوں میں علٰیحدہ کئی پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کو نافذ کیا ہے تاکہ ووٹنگ سے48گھنٹے پہلے الیکشن مہم ختم کی جائے۔ دہلی کی سڑکوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پر چک پوائنٹ لگائے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper