Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

ایم سی ڈی میں جیت ’آپ‘ کیلئے ذمہ داری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،7دسمبر:نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ ایم سی ڈ ی کا الیکشن جیتنا ان پر سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس ذمہ دار ی کو پورا کرنے میںکوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔یہ ہمارے لئے صرف جیت ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے اور اس کے علاوہ میں دہلی والوں کو مبارکباد پیش کررہا ہوں جنہوں نے عام آدمی پرپھر سے اپنا اعتماد ظاہر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اسے ہرانا آسان کام نہیں ہے وہ منفی سوچ رکھتی ہے اوربھرپوروسائل کا استعمال کرتے ہیں لیکن دہلی والوں نے ایک محنتی اور دیانتدار پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں پہلے ہی اکثریت حاصل کی اور اب تک 250میں134حلقوں میں جیت رقم کردی۔ عام آدمی پارٹی کے ایک اور رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی کے گندگی سیاست کو نشانہ بنایا اور لوگوں نے انہیں آئینہ دکھایا۔بی جے پی نے ہمیشہ اروند کجریوال کو منفی مہم چلائی لیکن لوگ اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

About the author

Taasir Newspaper