Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.
پٹنہ، یکم دسمبر: بہار سے گرفتار مرغوب احمد عرف طاہر سے این ا?ئی اے کی ٹیم جلد پوچھ گچھ کر ے گی۔ پٹنہ کی بیور جیل میں بند طاہر سے این ا?ئی اے پانچ دنوں کے لئے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کرے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ این ا?ئی اے نے طاہر سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس سے قبل این ا?ئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے درخواست دی تھی، جس کے بعد خصوصی جج گورویندر سنگھ ملہوترا نے این ا?ئی اے کو اجازت دے دی ہے۔
معلومات کے مطابق جب طاہر کے فون کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کا تعلق پاکستان کی تنظیم سے ہے۔ پاکستان کے فیضان نامی شخص سے بھی رابطہ میں ہے۔ طاہر کے فون پر بنے ہر گروپ میں فیضان ایڈ تھا۔ اس گروپ کا ایڈمن طاہر خود تھا۔ 2016 میں ہی طاہر کا پاکستان کے لوگوں سے رابطہ ہوا۔
واٹس ایپ گروپ میں ایسی بہت سی چیزیں پائی گئی ہیں جو ملک دشمن، قابل اعتراض اور غیر قانونی ہیں۔ اس واٹس ایپ گروپ میں نہ صرف ہندوستان اور پاکستان کے لوگ بلکہ بنگلہ دیش کے لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 14 جولائی کو بہار اے ٹی ایس نے محمد دانش ساحل عرف طاہر کوملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اب این ا?ئی اے طاہر سے مزید پوچھ گچھ کرے گی۔