Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.
پٹنہ، 06 دسمبر: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ملک کی دو ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔ منگل کے روز بھیم راو? امبیڈکر کی برسی پر ان کے مجسمہ پر گلپوشی کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ انتخابات ہو چکے ہیں۔ اب عوام نے جو فیصلہ کیا ہوگا، وہ سبھی کے سامنے ہوگا۔ کڑھنی ضمنی انتخاب کو لیکر انہوں نے کہا کہ اب جوبھی نتیجہ ا?ئے گا، اسے قبول کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بہار کی واحد اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات اور دو ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج سامنے ا?ئے ہیں، جس میں بی جے پی کو برتری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھیم راو? امبیڈکر کے لیے بہت جذبات رکھتے ہیں۔ ان کی وجہ سے غریبوں کو پڑھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ا?ئین کے ذریعے ہر طبقے کو معاشرے میں کھڑا ہونے کے قابل بنایا۔