Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ای ڈی نے کسا شوبھا لمیٹڈ پر شنکجہ، رئیل اسٹیٹ فرم کی200 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

نئی دہلی،8دسمبر(اے یو ایس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو منی لانڈرنگ کے تحت ایک رئیل اسٹیٹ فرم شوبھا لمیٹڈ کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت شوبھا لمیٹڈ کے 200 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ ای ڈی نے پروسیڈ آف کرائم (پی او سی) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کارروائی کو منسلک کیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد، منسلک کل رقم کی قیمت 311 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہریانہ پولیس نے شوبھا لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف ڈی ٹی سی پی (ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ)، ہریانہ کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ گروگرام میں شوبھا انٹرنیشنل سٹی نو پرافٹ نو لاسس (این پی این ایل) زمرہ کے پلاٹوں کو بازار کی اونچی قیمتوں پر فروخت کرنے اور عام لوگوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ای ڈی نے پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ہی اپنی جانچ شروع کی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ پتہ چلا کہ شوبھا لمیٹڈ کی انتظامیہ نے اس اسکیم کے ارادے کو ناکام بنانے کے لیے پہلے سے طے شدہ منصوبے کی خلاف ورزی کی تھی اور اپنے ملازمین کو پہلے سے طے شدہ طریقے سے پلاٹ الاٹ کیے تھے۔ بعد میں وہ عام لوگوں کو اونچی قیمتوں پر ولاز کے طور پر فروخت کیے گئے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی ای ڈی ریئل اسٹیٹ فرم پر شکنجہ کس چکی ہے۔ چند ماہ قبل ای ڈی نے انسل گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ انسل گروپ کے خلاف بھی 35 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper