Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

اے کے 47 لوٹ معاملے میں آٹھ افراد پر ایف آئی آر، پولیس نے دو کو کیا گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

سمستی پور مورخہ 3 نومبر (محمد خورشید عالم)سمستی پور مفصل تھانہ علاقہ کے سونبرسا چوک محلہ میں جمعہ کی  رات ویشالی پولیس سے اے کے 47 اور 20 راؤنڈ کارتوس لوٹنے کے معاملے میں مفصل تھانہ میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ درج ایف آئی آر میں ویشالی کے ڈی آئی یو انچارج ونئے پرتاپ سنگھ نے ہلدھر کاپر سمیت آٹھ لوگوں کو نامزد کیا ہے اور 40-50 نامعلوم لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ جن میں سے پولیس نے سونبرسا کے موسی پور محلہ وارڈ نمبر 13 کے روی پرتاپ ساہ کے بیٹے ریشی پال ساہ اور اسی محلہ کے رام چندر رائے کے بیٹے منی بھوشن رائے کو گرفتار کیا ہے۔ مندرجہ بالا معلومات دیتے ہوئے، ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈی ایس پی شعبان حبیب فاخری نے کہا کہ گزشتہ رات ویشالی پولیس کی ٹیم ویشالی ضلع میں ہوئے ایک لوٹ کے سلسلے میں سونبرسا محلے کے رہنے والے ایک بدمعاش کو گرفتار کرنے آئی تھی جسے دیکھ کر ہلدر کاپر نے اپنے  ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس پر حملہ کردیا۔ اس دوران پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے بعد ان لوگوں نے اس سے AK-47 رائفل اور دو موبائل چھین لیے۔ بعد ازاں اس واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے سونبرسا محلہ سے ریشی پال ساہ عرف بھولا نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جسکی نشاندہی پر چھینی گئی اے کے 47 رائفل اور 20 راؤنڈ کارتوس برآمد ہوا۔ اس دوران پولیس نے اس کے ساتھی منی بھوشن رائے کو بھی گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ باقی بچے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے ماری کی جارہی ہے اور جلد ہی تمام ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper